تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

امن کی مخدوش صورتحال،جماعت اسلامی آل پارٹیز کانفرنس بلائے گی

جنگ نیوز -
اسلام آباد....جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے کراچی میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پر کراچی ،لاہور اور اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کیا ہے،ان کا کہنا ہے کہ ولی خان بابر کے قاتلوں کا گرفتار نہ ہونا کراچی میں عدم تحفظ اور حکومت کی ناکامی کا تصور مزید گہرا کر تا ہے ۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہاکہ سندھ میں خراب صورتحال کی ذمہ داری ایم کیو ایم ،پیپلز پارٹی اور اے این پی پر عائد ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ قرآن پاک جلا کر امریکا نے نظریاتی دہشت گردی شروع کر دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ توہین قرآن کے مسئلے پر صرف صدر زرداری کی مذمت ہی کافی نہیں بلکہ عالمی اداروں میں عملی اقدامات کیے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ توہین قرآن اور ریمنڈ کی رہائی کے خلاف تمام دینی جماعتیں25 مارچ کو پورے ملک میں احتجاج اور مظاہرے کریں گی ، اسلام آباد میں ریمنڈ کی رہائی اور ڈرون حملوں کے خلاف بڑا مظاہرہ کیا جائے گا۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ ریمنڈ حساس اداروں ،صوبائی اور وفاقی حکومت کی ملی بھگت سے بھاگا ۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.