تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لاہور میں ڈینگی مچھر ماراسپرے شروع کردیاگیا

جنگ نیوز -
لاہور...لاہور میں ڈینگی بخار سے بچاؤ کیلئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شہر میں ڈینگی مچھر مار اسپرے شروع کر دیا گیاہے۔لاہور میں ڈینگی اسپرے نو ٹاؤنز میں دو دفعہ،صبح اور شام کو کیا جا رہا ہے۔یہ سلسلہ اپریل کے تیسرے ہفتے تک جاری رہے گا۔ ڈسٹرکٹ پبلک ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر طارق کے مطابق اب تک ڈینگی بخار کے دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں خاتون مریض مریم میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.