تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لیبیا پر مغربی ممالک کے حملے، فرانس نے جنگی طیارہ مار گرایا

جنگ نیوز -
طرابلس...لیبیا میں جاری مغربی افواج کے حملوں میں تیز ی آرہی ہے۔مصراتہ شہر میں حکومتی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والوں کی تعداد سو سے تجاوز کر گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس نے لیبیائی حکام کے حوالے سے بتایا کہ مقامی فورسز نے ایک ہفتے کے دوران مصراتہ میں109 افراد ہلاک کردئیے ہیں۔اس شہر میں زخمی ہونے والوں کی تعداد13سو سے زائد ہے۔مصراتہ میں حکومت مخالفین نے فوج کے30 نشانہ بازوں کوبھی ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ادھر دارالحکومت طرابلس کے علاقے تجوارہ میں مغربی فوج نے24گھنٹے کے دوران دوسراحملہ کیا۔امریکی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لیبیا پر24 گھنٹوں کے دوران مغربی فورسز نے14 ٹام ہاک میزائل داغے۔ایک امریکی ٹی وی نے مصراتہ میں لیبیائی جنگی طیارے کو نوفلائی زون کی خلاف ورزی کرنے پرمارگرائے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔اتحادی افواج کے طرابلس پر حملوں میں18 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات بھی ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.