29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کل حیدرآبادبار سے خطاب کریں گے
جنگ نیوز -
حیدرآباد...چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مشیر عالم کل حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار سے خطاب کریں گے۔رجسٹرارسندھ ہائیکورٹ عبدالرسول میمن کے مطابق حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار کی طرف سے سالانہ عشائیہ میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مشیر عالم کو مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا تھا جسے انہوں نے قبول کرلیا۔