29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
مخالف مظاہرین پر گولیاں نہ چلائی جائیں،شامی صدر بشار الا سد
جنگ نیوز -
دمشق...شام کے صدر بشار الا سد نے حکومت مخالف مظاہرین پر شامی سیکیورٹی فورسزکو گولیاں نہ چلانے کا حکم دیا ہے۔دمشق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شامی صدر کی مشیر نے بتایا کہ ملک میں سیاسی سرگرمیوں کیلئے اصلاحات کی جارہی ہیں۔صدارتی مشیر کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے اقدامات بھی کئے جارہے ہیں جبکہ حکومت مظاہرین کے مطالبات پرغور بھی کررہی ہے۔بدھ کو درہ شہر کی ایک مسجد کے نزدیک حکومتی مظاہرین پر سیکورٹی فورسز نے فائرنگ کردی تھی۔ فائرنگ سے37 مظاہرین کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔انسانی حقوق تنظیم کا کہنا تھا کہ واقعے میں100سے زائد مظاہرین ہلاک ہوئے ہیں۔