29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کمالیہ کی دوشیزہ کی انٹرنیٹ پر شادی
جنگ نیوز -
لاہور...سعودی عرب میں مقیم پاکستانی لڑکا انٹرنیٹ کے ذریعے کمالیہ کی دوشیزہ سے شادی کے بندھن میں بندھ گیا ۔لڑکے کی بارات نیٹ کیفے گئی اور نکاح بھی انٹر نیٹ پر پڑھایا گیا۔سعودی عرب میں مقیم فیصل آباد کے محمد فریاد نے کچھ عرصہ پہلے انٹرنیٹ پر کمالیہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاؤں نواب بھوتی کی رہائشی فاخرہ بی بی سے چیٹنگ شروع کی جس کے بعد دونوں نے زندگی بھر ساتھ نبھانے کے عہد وپیماں کیئے۔ دونوں خاندانوں کی رضا مندی سے چٹ منگنی پٹ بیاہ ہوگیا۔ فریاد کی بارات نیٹ کیفے گئی اور نکاح بھی انٹرنیٹ پرپڑھایا گیا ۔