29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ملک بھر میں موسم خشک رہنے کا امکان
جنگ نیوز -
اسلام آباد...ملک بھر میں موسم خشک رہا،نواب شاہ میں سب سے زیادہ درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب اور سندھ سمیت بلوچستان کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ دیکھا گیا، سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی ایک سینٹی گریڈ رہا،نواب شاہ میں سب سے زیادہ گرمی پڑی جہاں درجہ حرارت چالیس سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاچوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں31 لاہور میں 33, کوئٹہ میں 25, پشاور میں32اور کراچی میں درجہ حرارت33 سینٹی گریڈ رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔