تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی : فائرنگ کے مختلف واقعات میں مزید چھ افرادہلاک

جنگ نیوز -
کراچی ... کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں مزید چھ افرادہلاک ہوگئے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔ کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ اورفائرنگ کے واقعات میں کمی نہیں آ سکی ہے۔ سہراب گوٹھ، لانڈھی ریلوے گراؤنڈ، گلزار ہجری اور اورنگی قذافی چوک اورعزیز آباد کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5افراد جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ لی مارکیٹ کے قریب سے نوجوان کی بوری میں بندلاش ملی جسے تشددکرکے قتل کیا گیا۔ گزشتہ روزنیوکراچی کے علاقے سندھی ہوٹل کے قریب مسلح موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں2 نوجوان جاں بحق ہو گئے،قصبہ کالونی میں دہشت گردوں نے سیاسی جماعت سے وابستہ شخص کو گولی مار کر ہلاک جبکہ ساتھ بیٹھے نوجوان کو زخمی کردیا۔اورنگی ٹاؤن میں توری بنگش پولیس چوکی کے قریب سے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی جسے گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا ۔شاہراہ نورجہاں تھانے کے حدودمیں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 35سالہ برکت نامی شخص کو ہلاک کردیا۔ لی مارکیٹ کے قریب واقع کھجور بازار سے ایک نوجوان کی لاش ملی ہے،مقتول کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا،جبکہ پی ای سی ایچ ایس ، عیدگاہ،لیاقت آباد،نیو کراچی اور فردوس کالونی میں فائرنگ کے دیگر واقعات میں9افراد زخمی بھی ہوگئے۔ جبکہ بدھ کے روز لانڈھی میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا 20 سالہ شخص دوران علاج گزشتہ روز جناح اسپتال میں چل بسا۔کل صبح شرافی گوٹھ میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.