تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

یورپ جاپان سے آنے والی خوردنی اشیا ٹیسٹ کرے گا

جنگ نیوز -
ٹوکیو ... یورپ نے ایٹمی تابکاری کی اطلاعات کے بعد جاپان سے آنے والی اشیا پر ایمرجنسی ٹیسٹ کی پابندی لگا دی ہے۔ اور رفتہ رفتہ جاپان کی معیشت نے سنبھالا لینا شروع کردیا ہے۔یورپ نے ایٹمی تابکاری کی اطلاعات کے بعد جاپان سے آنے والی کھانے پینے کی اشیا پر ایمرجنسی ٹیسٹ کی پابندی لگا دی ہے۔ زلزلے کے بعد زوال کاشکار جاپان کی معیشت میں بہتری آنے لگی ہے اور آئی ایم ایف کے مطابق ین کی قیمت بہتر ہونا شروع ہوگئی ہے۔ جاپان کی معیشت کے سنبھالا لینے کے بعد دنیا میں خام تیل کی قیمت مستحکم ہونا شروع ہوگئی ہے حالانکہ مشرق وسطیٰ کے حالات میں بہتری کے آثار نمایاں ہونا شروع نہیں ہوئے ہیں۔ ادھر جاپان میں زلزلے اور سونامی سے ہلاک اور لاپتہ ہونے والوں کی تعداد 27 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔جاپانی اداروں کے اعدادوشمار کے مطابق زلزلے اور سونامی سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 9ہزار 8سو 11 تک پہنچ گئی ہے۔اس سانحے میں 17ہزار 5 سو41 افراد تاحال لاپتہ ہیں جبکہ 2ہزار 7سو79 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.