تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

میانماراورتھائی لینڈ کے سرحدی علاقوں پرزلزلہ،25 افراد ہلاک

جنگ نیوز -
بنکاک ... میانماراورتھائی لینڈ کے سرحدی علاقوں پر آنے والے زلزلے سے درجنوں عمارتیں گرگئیں جبکہ کم از کم 25 افراد ہلاک ہوگئے۔امریکی جیولاجیکل سروے کے مطابق بنکاک اور میانمار کے سرحدی علاقوں پرآنے والے زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔ میانمارحکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث 35 عمارتیں اور عیسائیوں کی 5 خانقاہیں گرگئیں، جس سے دب کر13 خواتین سمیت 24 افراد ہلاک ہوئے، جبکہ تھائی لینڈ میں ایک خاتون کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے، حکام کا کہنا ہے کہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.