29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
اپراورکزئی ایجنسی میں فورسز کی کارروائی ،7 شدت پسند ہلاک
جنگ نیوز -
پارہ چنار…اپراورکزئی ایجنسی میں سیکیورٹی فروسز کی کارروائی میں 7 شدت پسند ہلاک جبکہ ان کے دو ٹھکانے تباہ ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ہنگو کے دوآبہ تھانے پر خودکش حملہ کیا گیا تھا جس میں ایک پولیس اہلکار اور 4 شہری جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہوئے تھے۔ حملے کیذمے داری تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی۔ جس کے بعد آج قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اپراورکزئی ایجنسی کے علاقے غلجو اور شکرتنگی میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بھاری ہتھیاروں سے گولہ باری کی ، فورسز کی کارروائی میں 7 شدت پسند ہلاک اور ان کے 2 ٹھکانے تباہ ہوگئے۔