تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی میں موت کا راج،چند گھنٹوں میں ہلاکتوں کی تعداد7ہو گئی

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں فائرنگ اور ہلاکتوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، مختلف علاقوں میں فائرنگ سے مزید 7افرادہلاک ہو گئے، گزشتہ روز سے اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔گذشتہ رات سے ابتک فائرنگ کے واقعات میں مزید 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔پولیس کے مطابق سہراب گوٹھ کے علاقے میں گلشن امین کے قریب فائرنگ سے 35 سالہ نظر محمد ہلاک ہوگیا، لانڈھی کے علاقے میں ریلوے گراؤنڈ کے قریب 23 سالہ فضل الحق، گلزار ہجری، اورنگی قذافی چوک اور مواچھ گوٹھ کے علاقے میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوئے،، کریم آباد پل کے قریب سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے، جبکہ نیپر روڈ پر نورانی محلے کے قریب سے گذشتہ شام اغوا ہونے والے35 سالہ محمد فرقان عرف گولا کی بوری میں بند لاش ملی،جسے پولیس کاروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.