29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لاہور:اکبر چوک کے قریب ٹائروں کی دکانوں میں آتشزدگی
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور کے علاقے اکبر چوک کے قریب ٹائروں کی دکانوں میں آگ لگ گئی جس سے لاکھوں مالیت کے ٹائر جل کر تباہ ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹائروں کی دکان میں آگ سرکٹ سے لگی جس نے ملحقہ دو ٹائروں کی دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کا عملہ وہاں پہنچ گیا اور آگ پر قابو پا لیا گیا۔