29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کراچی:نویں جماعت کا انگریزی کا تجرباتی پرچہ
جنگ نیوز -
کراچی…میٹرک بورڈ کراچی کے تحت نویں جماعت کا انگریزی کا پہلا تجرباتی پرچہ ہورہا ہے،امتحانات میں شریک ہونے والے طلبا کوپانچ نمبر اضافی دئیے جائیں گے۔میٹرک بورڈ کراچی کے تحت پہلی مرتبہ نویں جماعت کا انگریزی کا تجرباتی پرچہ لیا جارہا ہے جس میں سوا لاکھ سے زائد طلبہ و طالبات شرکت کررہے ہیں ، تجرباتی پرچے کے لئے میٹرک بورڈ نے گزشتہ سال کے مقابلے میں امتحانی مراکز کی تعداد کو کم کیا گیا ہے ۔بورڈ انتظامیہ نے اس پرچے میں ایک بڑے سینٹر میں ایک ڈیسک پر ایک بچہ جبکہ بورڈ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چھوٹے امتحانی مراکز میں ایک ڈیسک پر دو بچے بٹھانے کا بھی تجربہ کیا جائے گا۔ تجرباتی پرچے میں کا مقصد بورڈ انتظامیہ کا 18 اپریل کو شروع ہونے والے میٹرک کے امتحانات سے قبل اپنی خامیوں کو تلاش کرنا ہے۔