تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

میانمار میں زلزلہ،ہلاکتوں کی تعداد60ہو گئی،درجنوں زخمی

جنگ نیوز -
ینگون…تھائی لینڈ اور میانمار کے سرحدی علاقے میں شدیدزلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ساٹھ سے زائد ہوگئی ۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق بینکاک اور میانمار کے سرحدی علاقوں پرآنے والے زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔ میانمارحکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ساٹھ سے زائد ہو گئی ہے جبکہ عمارتیں گرنے سے نوے افراد زخمی بھی ہوئے۔زلزلے کے باعث 130 عمارتیں اور عیسائیوں کی 5 عبادت گاہیں گرگئیں، جس سے دب کر13 خواتین سمیت درجنوں افراد ہلاک ہوگئے، سڑکیں ملبے سے بند ہوگئی ہیں جبکہ تھائی لینڈ میں 5.5شدت کے جھٹکے نے خوف و ہراس پھیلا دیاہے،،تھائی لینڈ میں ایک خاتون کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.