تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

اٹک، مکان کی چھت گرنے سے3بچے جاں بحق

جنگ نیوز -
اٹک…ضلع اٹک کے گاؤں پنڈی گھیب میں ایک کچے مکان کی چھت گرنے سے تین بچیاں جاں بحق اور دو بچے زخمی ہوگئے ہیں ۔ پولیس ذرائع کے مطابق پنڈی گھیب کے گاؤں ملو والی میں نورمحمد نامی شخص کے گھر کے ایک کمرے چھت آج علی الصبح، اچانک گر گئی، اس کمرے میں بچے سورہے تھے، چھت تلے دب کر نور محمد کی بیٹیاں نازیہ، سدرہ اور ایک بھانجی موقع پر دم توڑ گئیں، واقعہ میں دو بچے زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال داخل کرادیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.