تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

حکمرانوں نے پاکستان کو امریکا کا غلام بنا دیا،ڈاکٹر مبشر حسن

جنگ نیوز -
لاہور…پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ پنجاب کے صدر ڈاکٹر مبشر حسن کا کہنا ہے کہ حکمرانوں نے پاکستان کو امریکا کا غلام بنا دیا۔وہ لاہور میں امریکی مداخلت، مہنگائی اور بدامنی کے خلاف مظاہرے کے دوران جیو نیوز سے گفتگو کر رہے تھے۔ ڈاکٹر مبشر حسن کا کہنا تھا کہ امریکا خود دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد ہے جس نے انڈونیشیا میں دس لاکھ سے زائد افراد کا قتل عام کیا، عراق اور افغانستان میں بھی قتل عام کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک غیر ملکی قرضوں کے بوجھ تلے دبا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.