تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

بنگلا دیش : تاج محل کی شبیہ نے لوگوں کو دیوانہ بنادیا

جنگ نیوز -
ڈھاکا…یوں تو کرکٹ ورلڈ کپ نے بنگلہ دیشی عوام کو دیوانہ بنارکھا ہے لیکن دوسری جانب ایک اور چیز بھی انہیں اپنی جانب کھینچ رہی ہے۔ڈھاکا سے80 کلو میٹر دور محبت کی عظیم یادگار تاج محل سے ملتی جلتی عمارت ، بنگلر تاج دیکھنے روزانہ سیکڑوں لوگ آتے ہیں۔یہ عمارت دراصل ایک فلم کا سیٹ ہے جس پر اٹھاون ملین ڈالر لاگت آئی۔خوب صورت عمارت کی تعمیر میں اٹلی سے منگوائے گئے گرینائٹ اور سنگ مرمرکے علاوہ بلجیم کے ہیرے استعمال کئے گئے ہیں۔بنگلہ دیشی فلم پروڈیوسر احسان اللہ مونی کے مطابق انہیں اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ یہ سیٹ اتنا مقبول ہوجائیگا۔ خاص طور پر وہ لوگ جن کے مالی وسائل انہیں بھارت جاکر تاج محل دیکھنے کی اجازت نہیں دیتے خاص طور پربنگلر تاج دیکھنے آرہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.