تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پاکستان نے آسٹریلیا کا 6مرتبہ سیمی فائنل میں پہنچنے کاریکارڈ برابر کردیا

جنگ نیوز -
کولمبو…آسٹریلیا کی ٹیم بھارت کیخلاف کوارٹر فائنل کی شکست کے بعد ساتویں مرتبہ سیمی فائنل میں نہ پہنچ سکی لیکن پاکستان نے اس کا چھ مرتبہ سیمی فائنل تک پہنچنے کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔ پاکستان نے کوارٹر فائنل میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر چھٹی مرتبہ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔اس سے پہلے یہ اعزاز صرف آسٹریلیاکے پاس تھا جس نے چھ مرتبہ سیمی فائنل میں قدم رکھا تھا، بھارت نے آسٹریلیا کو ساتویں بار اس مرحلے تک رسائی سے روک کر پانچویں مرتبہ سیمی فائنل میں قدم رکھا ہے۔انگلینڈ کی ٹیم بھی پانچ مرتبہ سیمی فائنل کھیل چکی ہے،نیوزی لینڈ نے بھی پانچ بار لاسٹ فور میں جگہ بنائی ہے اور یہ دونوں ٹیمیں کوارٹر فائنل میں اچھا کھیل جائیں تو پاکستان اور آسٹریلیا کے برابر آ کر کھڑی ہو سکتی ہیں۔ویسٹ انڈیز نے دو مرتبہ عالمی کپ جیتا لیکن صرف چار سیمی فائنلز کھیلے،جنوبی افریقہ اور سری لنکا نے تین،تین مرتبہ اس مقام تک رسائی کو ممکن بنایا تو کینیا بھی ایک بار آخری چار ٹیموں میں جگہ بناچکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.