29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
شام: 9افراد کے جنازے میں 20ہزار افراد کی شرکت، آزادی کے نعرے
جنگ نیوز -
دمشق …شام کے جنوبی شہردرعا میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہونیوالے نومظاہرین کے جنازے پر20ہزارسے زائدافراد نے آزادی کے نعرے بلند کیے۔اسپتال ذرائع کے مطابق شام میں حکومت مخالف مظاہرے ایک ہفتے سے جاری ہیں،جہاں مختلف واقعات میں جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 100 تک جاپہنچی ہے،جن میں37صرف بدھ کے روز ہلاک ہوئے تھے۔فوجی اہلکار شہر کے گلی کوچوں میں گشت کررہے ہیں۔خوفزدہ رہائشیوں کاکہناہے کہ صدربشارالاسدبغاوت کو طاقت کے ذریعے کچلناچاہتے ہیں۔