29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ٹیم کے حوصلے بلند ہیں، بھارت کو ٹف ٹائم دینگے ، شاہد آفریدی کا عزم
جنگ نیوز -
ڈھاکا… پاکستانی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ بھارت کی سرزمین پر پاکستان نے ہمیشہ بھارت کو ٹف ٹائم دیا ہے، سیمی فائنل میں بھارت کے خلاف میچ کیلئے بہتر حکمت عملی ترتیب دیں گے، ٹیم کا مورال بلند ہے اور ہر کھلاڑی کو اپنی ذمہ داری کا احساس ہے۔ شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کی دعاؤں سے سیمی فائنل میں پہنچے ہیں کھلاڑی پر اعتماد ہیں سیمی فائنل میں بھی مثبت نتائج آئیں گے پاکستانی ٹیم کسی بھی ٹیم کامقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے ،حالات دیکھ کر حکومت عملی ترتیب دیں گے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستانی قوم کی دعاؤں سے ورلڈ کپ میں سیمی فائنل تک پہنچنے کا وعدہ پورا کر دیا ہے ٹیم نے جتنے مشکل میچ جیتے ان کا کبھی سوچا بھی نہیں تھا قوم کی دعاؤں کے ساتھ سیمی فائنل میں بھی مثبت نتائج دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیمی فائنل میں بھارت کیخلاف میچ کیلئے بہتر حکمت عملی ترتیب دیں گے۔ قومی ٹیم کسی بھی ٹیم کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے ہم بھارتی ٹیم کے سامنے گھبرائیں گے نہیں ۔انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں کہ ورلڈ کپ میں بھارت ہمیشہ پاکستان کو شکست دے۔کرکٹ میں کچھ بھی ہوسکتا ہے ،بھارت کی سرزمین پر پاکستان نے ہمیشہ بھارت کو ٹف ٹائم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موہالی میں حالات اور وکٹ دیکھ کر حکمت عملی بنائیں گے ٹیم کا مورال بلند ہے اور ہر کھلاڑی کو اپنی ذمہ داری کا احساس ہے۔