29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کیمرہ مین کا انوکھا کارنامہ،شادی کی ویڈیو سے دلہا دلہن ہی غائب
جنگ نیوز -
لندن…سی ایم ڈی… ایک بر طا نوی جوڑا اس وقت شادی کے موقع پر بننے والی ویڈیو دیکھ کر حیران رہ گیاجس میں ان کے بجائے مہمانوں کے پاؤں ،سَر،زمین اورخالی جگہوں کی ویڈیو بنائی گئی تھی۔ کیمرہ مین نے جا نے یا انجانے میں اس دن کے اہم مواقع جیسے دولہا دلہن کے زندگی بھر ایک دوسرے کا ساتھ نبھانے کے عمدو پیما ، رجسٹر پر دستخط اور شادی کا کیک کا ٹنے کی ویڈیو بنا نے کے بجائے مہمانوں کے کندھوں کی ویڈیو بنا ئی ۔اہم ترین دن کی اس نا کارہ ویڈیو کو دیکھنے کے بعد اس جوڑے نے کمرہ مین کے خلاف کورٹ میں کیس دائر کر دیا جس کے نتیجے میں اس کیمرہ مین کو بھاری جر مانے کا سامنا کر نا پڑا۔ کیمرہ مین کی غلطی کی وجہ سے اس جوڑے کا ازالہ ممکن تو نہیں ہوا لیکن انھوں نے کیمرہ مین کوایسا سبق سیکھا یاکہ اب وہ ایسی غلطی دہرا کر کسی دوسرے جوڑے کی شادی خراب نہیں کر ے گا۔