تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

’پنجاب کے سیاستدان ممبئی حملوں کا ذمہ داربھارتی دہشتگردوں کوسمجھتے تھے‘

جنگ نیوز -
کراچی…دسمبر دو ہزار آٹھ کے دوران لاہور میں امریکی پرنسپل آفیسر کلنٹن ٹیلر نے واشنگٹن کو آگاہ کیا تھا کہ پنجاب میں تقریباً تمام سیاست دان اور قانون دان ممبئی حملوں کا ذمہ دار بھارتی دہشتگرد تنظیموں کو ٹہراتے ہیں ۔چھبیس گیارہ دو ہزار آٹھ کو ممبئی حملوں کے چھ دن بعد تین دسمبر دو ہزار کو لاہور میں اْس وقت کے امریکی قونصل خانے کے قائم مقام پرنسپل آفیسر کلنٹن ٹیلر نے واشنگٹن کو مراسلہ بھیجا ۔ اس مراسلے میں کلنٹن ٹیلر نے صوبہ پنجاب کے سیاست دانوں اور وکلاء سے اپنی ملاقاتوں کی تفصیل لکھی۔ امریکی پرنسپل آفیسر صوبہ پنجاب کے لوگوں کیلئے لفظ پنجابی استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ چند پنجابی سمجھتے ہیں کہ ممبئی حملے ممکنہ طور پر پاکستان سے ہوئے تاہم تمام سیاستدان اور وکلاء کا کہنا ہے کہ من موہن حکومت کو چاہیئے کہ وہ بھارتی دہشتگرد گروپوں کو ممبئی حملوں کے تنہا ذمہ دار کے طور پر دیکھے۔ مراسلے میں امریکی پرنسپل آفیسر کلنٹن ٹیلر نے ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی مہر اشتیاق احمد ، رائے اعجاز احمد خان سابق صوبائی رکن اسمبلی علی ہارون شاہ اور ق لیگ کے چوہدری فواد خان سمیت لاہور ہائی کورٹ کے جج بلال خان سے ملاقاتوں کا ذکر کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.