تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

زیرو ریٹڈ سیکٹرز پر 3سے 5فیصد جی ایس ٹی ہونا چاہئے، تاجروں کی تجویز

جنگ نیوز -
کراچی …ایوان صنعت و تجارت کراچی کے تاجروں نے تجویز دی ہے کہ ٹیکسٹائل ،سرجیکل،لیدر، کارپٹ اور اسپورٹس مصنوعات پر سیلز ٹیکس17 فیصد کے بجائے3 سے5 فیصد ہونا چاہیے ۔ایوان صنعت و تجارت کراچی کے صدر سعید شفیق نے جیو نیوز کو بتایا کہ پانچ زیرو ریٹڈ سیکٹرز پر17 فیصد سیلز ٹیکس کے نفاذسے مقامی سطح پر ان مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوجائیگا جس سے عام آدمی کی قوت خرید شدید متاثر ہو گی ۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے زیرو ریٹڈسیکٹرز پر سیلز ٹیکس کے نفاذ کے حوالے سے کے سی سی آئی کا وفد کل وفاقی وزیر خزانہ سے ملاقات کرے گا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.