29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پہلی بار ترک سرزمین پر پاک ،افغان اور ترکی کی مشترکہ فوجی مشقیں
جنگ نیوز -
راولپنڈی …پاکستان، افغانستان اور ترکی کی مسلح افواج کے درمیان پہلی بار ترک سرزمین پر مشترکہ فوجی مشقیں شروع ہوگئی ہیں ، ان میں انسداد دہشت گردی کیلئے صلاحیت کوخصوصی مقصدرکھاگیاہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ترکی میں گزشتہ برس دسمبر میں ہونیوالی پانچ ملکی سربراہی کانفرنس میں پاکستان ، افغانستان اور ترکی کی مسلح افواج کے درمیان مشترکا مشقیں کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ، اس کے تحت ترکی کے شہر تزلہ میں یہ مشقیں شروع کی گئیں جو ایک ہفتہ جاری رہیں گی، فوجی مشقوں میں سنائپر اور ٹینک شکن دستے بھی شریک ہیں اور تینوں ممالک کے فوجی دستے باہمی تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کا تبادلہ بھی کریں گے۔ پاک فوج کے مطابق ان مشقوں کا مقصد دہشت گردی اور شدت پسندی کے خاتمے کی صلاحیت پیدا کرنا ہے۔