29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 40کروڑڈالرکی معاونت کی منظوری دیدی
جنگ نیوز -
اسلام آبادس…عالمی بینک نے پاکستان میں تعلیم کے شعبے میں بہتری کیلئے40کروڑ ڈالر قرضے کی منظوری دیدی۔ورلڈ بینک کی جاری پریس ریلیز کے مطابق اس قرضے کا مقصدتدریسی صورتحال تحقیق کا معیار اورداخلوں میں اضافہ کے ساتھ پرائمری تعلیم کے حوالے سے دیہی اور شہری معیار کے فرق کو ختم کرنا ہے۔ورلڈ بینک کے مطابق اعلی تعلیم میں معاونت کے اس منصوبے سے تقریباً12 لاکھ طلبا اور ملک بھر کی73 سرکاری اور24 نجی یونیورسٹیوں کو فائدہ حاصل ہوگا۔