تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

راول پنڈی:سینیٹر صفدر عباسی کے بھائی کو اشتہاری قراردیدیا گیا

جنگ نیوز -
راول پنڈی…راول پنڈی کی احتساب عدالت نے سینیٹر صفدر عباسی کے بھائی سکندر عباسی کو اشتہاری قراردے دیاہے۔وفاقی دارالحکومت کے ترقیاتی ادارہ ، سی ڈی اے میں8 کروڑ روپے کرپشن کے ایک مقدمہ کی احتساب عدالت نمبر چار میں سماعت ہوئی ، اس ریفرنس میں سی ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر سکندر عباسی بھی ملوث ہیں ۔ عدالت کو بتایا گیا کہ سکندر عباسی کے وارنٹ کی تعمیل نہیں ہوسکی ہے ، اس پر عدالت نے ان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے کے دائمی وارنٹ جاری کردئے اور مقدمہ کی سماعت بھی ملتوی کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.