تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پشاور:گورابازار میں دو گروہوں میں فائرنگ، چھ زخمی

جنگ نیوز -
پشاور…پشاور کے علاقے صدر کے مصروف تجارتی مرکز گورا بازار میں دو فریقوں کے درمیان اندھا دھند فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ دو گروپوں کے مابین دشمنی کا کا نتیجہ تھا۔ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں گورا بازارکا زرگر سردار خان زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ تین ملزموں کو موقع پرگرفتارکرلیا گیا ۔عینی شاہدین کے مطابق اسلحہ سے لیس تین افراد نے اچانک بازار میں گھس کر فائرنگ شروع کردی جس سے بازار میں بھگدڑ مچ گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.