تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی میں قتل و غارت: فائرنگ کے واقعات میں 9افراد ہلاک

جنگ نیوز -
کراچی...کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات سے فائرنگ کے واقعات میں9افرادکوقتل کردیا گیا ہے، گزشتہ روزبھی فائرنگ کے مختلف واقعات میں دس افراد ہلاک ہوئے تھے،جس کے بعد دو روز میں ہلاکتوں کی تعداد19 ہوگئی ہے۔ رواں ماہ کے دوران شہر قائدمیں جاری قتل وغارت گری اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں کمی نہیں آ سکی ہے، گذشتہ رات سے ابتک فائرنگ کے واقعات میں مزید9افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے،، پولیس کے مطابق سہراب گوٹھ کے علاقے میں گلشن امین کے قریب فائرنگ سے35 سالہ نذر محمد ہلاک ہوگیا، لانڈھی کے علاقے میں ریلوے گراؤنڈ کے قریب فائرنگ سے23 سالہ فضل الحق، گلزار ہجری، قذافی ٹاؤن، مواچھ گوٹھ، لانڈھی اور کورنگی میں ویٹا چورنگی قریب بھی فائرنگ سے5 افراد ہلاک ہوئے۔کریم آباد پل کے قریب سے نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ہلاک ہونیوالے31 سالہ عدنان ممتازکی لاش برآمد ہوئی،جسے دو گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا، جبکہ گذشتہ شام اکبر روڈ سے اغوا ہونیوالے35سالہ محمد فرقان عرف گولا کی بوری میں بند لاش نیپئر روڈ سے برآمد ہوئی ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.