تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لیگی اتحادکیلئے نوازشریف کودعوت دینے کوتیارہوں،شجاعت حسین

جنگ نیوز -
لاہور…مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ مسلم لیگوں کے اتحاد کیلئے اگر نواز شریف دعوت قبول کرتے ہیں تو وہ انہیں دعوت دینے کے لئے تیار ہیں۔ وہ لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ق لیگ نے مختلف سیاسی جماعتوں سے اتحاد کیلئے آپشن کھلے رکھے ہیں، سیاسی منظر نامہ حقیقت کے برعکس نظر آتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت سمیت تمام سیاسی جماعتیں اپنے مفادات میں الجھی ہیں عوام کے مسائل پر کسی کی توجہ نہیں۔ کسی کو حق نہیں مل رہا لوگ سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں۔ انہوں نے قرآن پاک کی بے حرمتی کو امت مسلمہ کیخلاف سازش قرار دیا۔ شجاعت حسین نے پاک بھارت کرکٹ میچ کے دوران آدھی چھٹی کا مطالبہ کیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.