29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
وانا:تنخواہوں کی بندش پر ہیڈکوارٹر اسپتال کے ملازمین کا احتجاج
جنگ نیوز -
وانا…جنوبی وزیرستان کے ایجنسی ہیڈ کوارٹراسپتال وانا کے ملازمین نے تنخواہوں کی بندش کے خلاف ہڑتال کردی۔ ایجنسی ہیڈ کوارٹر اسپتال وانا جنوبی وزیرستان کے کلاس فور ملازمین کا کہنا تھا کہ گذشتہ چار ماہ سے انہیں تنخواہیں نہیں ملیں جس سے ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے اور وہ مالی مسائل سے دوچار ہیں۔ ملازمین نے تنخواہوں کی ادائیگی تک ہڑتال جاری رکھنے کے عزم کا اعلان کیا۔