تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

قرآن پاک کی بے حرمتی پر خیبر پختونخوا اسمبلی کی قرار داد مذمت

جنگ نیوز -
پشاور…خیبر پختونخوا اسمبلی نے ایک متفقہ قرار داد کے ذریعے امریکی پادری کی طرف سے قرآن پاک کی بیحرمتی کی مذمت کی ہے اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ امریکا سے اس واقعے پر سفارتی سطح پر احتجاج کیا جائے ۔خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی امریکا میں قرآن پاک کی بیحرمتی پر بحث چھڑ گئی۔ لیگی رکن اسمبلی نگہت اورکزئی نے اپنے خطاب میں کہا کہ صدر اوروزیراعظم امریکا میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا نوٹس لے کر امریکی سفیر کو طلب کریں۔ اقلیتی رکن آصف بھٹی نے امریکی پادری کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کی اور کہا کہ پادری کی اس حرکت سے مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان ہم آہنگی کو نقصان پہنچا ہے۔ایوان نے قرآن کی بے حرمتی پرامریکی پادری کیخلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی۔ قرارداد پی پی پی کے عبدالاکبر خان نے پیش کی گئی ۔ ایوان نے ایم پی اے اسراراللہ گنڈاپورکی طرف سے پیش کی گئی قرار داد کی بھی متفقہ منظوری دیدی جس میں تباہ کن زلزلے سے جانی و مالی نقصانات پر دوست ملک جاپان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.