تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ورلڈ کپ:پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں فتح کا عزم لئے چندی گڑھ پہنچ گئی

جنگ نیوز -
چندی گڑھ…پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیلنے چندی گڑھ پہنچ گئی ہے،قومی ٹیم کو ائیر پورٹ سے انتہائی سخت حفاظتی حصار میں ہوٹل لے جایا گیا ۔ورلڈ کپ کرکٹ میں پہلے سیمی فائنل کی ٹیموں کا فیصلہ تو ابھی نہیں ہوا لیکن دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ٹکراؤ 30مارچ کو موہالی میں ہو گا،پاکستان ٹیم آج صبح ڈھاکا سے نئی دلی پہنچی جہاں چند گھنٹے قیام کے بعد چندی گڑھ پہنچ گئی ہے،قومی ٹیم کو ائیرپورٹ سے انتہائی سخت سیکیورٹی میں ہوٹل پہنچایا گیا ،ٹیم کل صبح موہالی میں پریکٹس کرے گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.