تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

فیصل آباد: سائز انڈسٹری کی ہڑتال میں پاور لومز فیکٹری مالکان بھی شامل

جنگ نیوز -
فیصل آباد…سیلز ٹیکس کے نفاذ کیخلاف فیصل آباد میں چھٹے روز سائز انڈسٹری کی ہڑتال میں پاورلومز فیکٹری مالکان بھی شامل ہوگئے ہیں ۔ ادھر ملتان میں بھی پاورلومز ایسوسی ایشن نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور علامتی ہڑتال کی ۔فیصل آباد میں جاری سیلز ٹیکس کیخلاف احتجاج شدت اختیار کرگیا ہے اور سائزنگ انڈسٹری کے ساتھ ساتھ پاورلومز نے بھی ہڑتال شروع کردی ہے ۔پاور لومز کی ہڑتال کے باعث کروڑوں میٹر کپڑے کی پیداوار کا عمل رک گیا ہے جبکہ پاور لومز فیکٹریوں میں کام کرنیوالے مزدور بیروزگار ہوگئے ہیں ۔فیصل آباد کے فیکٹری مالکان اور تاجروں کا مطالبہ ہے کے سیلز ٹیکس کے نفاذکوفوری طور پر واپس لیاجائے۔پاور لومز ایسوسی ایشن کی جانب سے ملتان کی ٹی بی اسپتال روڈ پر آر جی ایس ٹی کے نفاذ اوربجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرے کی قیادت ایسوسی ایشن کے مرکزی جنرل سیکرٹری خالق قندیل نے کی انہوں نے کہا کہ فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج جاری رہے گا۔ پاور لومز ایسوسی ایشن کی جانب سے آج ایک روزہ علامتی ہڑتال بھی کی گئی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.