تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

انڈونیشیا 100کنٹینرز پاکستانی مچھلی واپس کردی

جنگ نیوز -
کراچی…انڈونیشیا کی جانب سے دو اقسام کی مچھلیوں کی درآمد پر پابندی کے باعث100 کنٹینرز پاکستانی مچھلی واپس کر دی گئی۔فشریز ایکسپورٹرز کے مطابق انڈین میکرل اور سارڈیمز نامی مچھلیوں کی امپورٹ پر پابندی کا مقصد انڈونیشیا میں پائی جانے والی مچھلیوں کی اقسام کی درآمد کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔برآمد کنندگان کے مطابق انڈونیشیا کی مارکیٹ میں ان دونوں اقسام کی مچھلی کی اچھی قیمت ملتی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ اسوقت100 کنٹینرز مچھلی پاکستان واپس آرہی ہے جبکہ چین، بھارت اور ویت نام کے بھی1200 کنٹینرز واپس کر دیے گئے ہیں۔برآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ پاکستان سالانہ2000 کنٹینرز مچھلی انڈونیشیا برآمد کرتا تھا، اور اب اس منافع بخش مارکیٹ کی جگہ پاکستان کو دوسری مارکیٹ تلاش کرنا ہو گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس پابندی کے بعد مقامی مارکیٹ میں انڈین میکرل اورسارڈین کی قیمت میں کمی آسکتی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.