تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کھلونا ڈائنوسار کو چلانے کے بعد خود ہی ڈرنے والا بچہ

جنگ نیوز -
واشنگٹن …ننھے بچوں کی ہنسنے سے لیکر رونے تک کی تمام ادائیں ہر کسی اچھی لگتی ہیں ۔یہ تصویر بھی ایک ایسے ہی بچے کی ہے جس کی حرکات ناصرف آپ کو قہقہے مارنے پر مجبور کردیں گی بلکہ بچے پر بے انتہا پیار آنے کا باعث بھی بنیں گی۔اس وڈیو میں ایک بچے کو ڈائنو سار کا کاسٹیوم پہنے دکھایا گیا ہے جو فلم ٹوائے اسٹوری کے کردار Rexڈائنو سار سے مماثلت رکھتے کھلونے سے کھیل رہا ہے۔یہ بچہ ناصرف بار بار خود ہی کھلونے کو بٹن دبا کر چلاتا ہے بلکہ کھلونے کے چلنے اور اس سے پیدا ہونے والی آوازیں سنتے ہی رونا بھی شروع کردیتا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.