29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
بے نظیربھٹوکے قتل میں ملوث افرادپکڑے گئے ہیں، رحمان ملک
جنگ نیوز -
راولپنڈی…وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہاہے کہ بے نظیربھٹوکے قتل میں ملوث افرادپکڑے گئے ہیں، معلوم ہوگیاہے کہ بے نظیرکے قتل کی سازش کہاں تیارکی گئی،قتل میں کون سی گاڑی استعمال ہوئی ، قاتل کیسے چل کر آئے، کیسے محترمہ کو قتل کیا اور وہ واپس گئے۔راولپنڈی کی تحصیل گوجرخان میں پاسپورٹ آفس کے افتتاح پر میڈیا سے گفت گو میں وزیرداخلہ رحمان ملک کاکہناتھاکہ انہوں نے بے نظیربھٹوکے قاتلوں کی گرفتاری کاوعدہ پوراکردیاہے، وہ عوام کوسب بتائیں گے لیکن پہلے سب کچھ پیپلزپارٹی کی سی ای سی میں پیش کریں گے۔ رحمان ملک نے کہا کہ جمہوریت جب بھی مضبوط ہونے لگتی ہے، مخالفین اس پروارکرتے ہیں اورکراتے بھی ہیں۔ مخالفین لڑائی کریں لیکن ملک کاسودانہ کریں ۔