29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ڈرون حملے بند نہ ہوئے تو نیٹو کنٹینرز روک دیں گے ، عمران خان
جنگ نیوز -
لاہور…تحریک انصاف کے رہنما عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت ایک ماہ میں ڈرون حملے رکوائے ورنہ وہ پشاور میں نیٹو کنٹینرز لے کر جانے والے راستے پر تین دن تک دھرنا دیں گے۔لاہور میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہحکمرانوں نے ڈالر لے کر پاکستانیوں کا خون بیچا ہے میں،حکومت کو ڈرون حملے رکوانے کے لیے ایک ماہ کا الٹی میٹم دیتا ہوں،ڈرون حملے بند نہ ہوئے تو پشاور میں اس سڑک پر تین روز دھرنا دینگے جہاں سے نیٹو کے ٹینکر گزرتے ہیں۔ڈرون حملوں میں شہید ہونے والوں میں امریکہ کیخلاف جہاد کا اعلان کردیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں بیٹھے قبضہ گروپوں کے خلاف جنگ لڑیں گے۔