29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
دنیا بھر کی طرح کل پاکستان میں ارتھ آور منایا جائے گا
جنگ نیوز -
کراچی…دنیا بھر کی طرح کل پاکستان میں ارتھ آور منایا جائے گا ، رات ساڑھے آٹھ بجے سے ساڑھے نو بجے تک سرکاری عمارتوں کی لائٹس بند کردی جائیں گی ۔ سندھ کے وزیر ماحولیات شیخ محمد افضل نے بتایا کہ کل ہفتے کو مزار قائد پر رات ساڑھے آٹھ بجے شمعوں اور دیوں کی روشنی میں واک ہوگی۔جبکہ تمام اہم صوبائی و ضلعی حکومتوں کے دفاتر میں ایک گھنٹے کے لیے لائٹس بند کر دی جائیں گی ۔ڈی سی او لاہور احمد چیمہ نے بتایا کہ کل ساڑھے آٹھ بجے نہ صرف اسٹریٹ لائٹس بلکہ مال روڈ پر واقع تمام سرکاری عمارتوں کی روشنیاں بھی بجھا دی جائیں گی ۔ ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام اسمبلی ہال کے باہر '' ارتھ آور '' منایا جائے گا،جس میں اراکین اسمبلی کے علاوہ مختلف تنظیمیں بھی شرکت کریں گی ۔ادھر اسلام آباد میں ڈی جی ماحولیات جاوید علی خان کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں ملک بھر میں ارتھ آور ڈے بھرپور طریقے سے منانے کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ہفتے کو رات ساڑھے آٹھ بجے سے ساڑھے نو بجے غیر ضروری لائٹس بند رکھیں،خیبر پختونخوا اسمبلی کی عمارت کی لائٹس بھی کل ایک گھنٹہ بند رہیں گی ۔