تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کولمبو میں دہشت گردی کا منصوبہ ساز گروہ گرفتار کر لیا، رحمن ملک

جنگ نیوز -
گوجرخان…وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کرکٹ کے دوران کولمبومیں دہشت گردی کا منصوبہ بنانے والے ملزم کا تعلق مالدیپ سے ہے۔گوجرخان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کولمبو میں دہشت گردی کا منصوبہ بنانے والے ملزم کے ساتھ اس کا گروہ بھی پکڑا گیا ہے، دہشت گردی کا منصوبہ بنانے والا ملزم جہادی تنظیموں کے ساتھ کام کرتا رہا ہے اور اس کی گرفتاری انٹرپول اور پاکستانی اداروں کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں عمل میں آئی ہے۔رحمن ملک نے بتایاکہ انہوں نے مالدیپ کے وزیرداخلہ سے کہا تھا دس مالدیپی دہشت گرد ہمارے پاس ہیں وہ لے جائیں،جس پرمالدیپ کے وزیرداخلہ کی جانب سے کہا گیا کہ ان کے پاس جیلیں نہیں ہیں اس لئے ملزمان کو ہم اپنے پاس رکھیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.