29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ہیلتھ ایشیاء نمائش :کے کے ایف اسٹال کا نسرین جلیل اور خالد عمر کا دورہ
جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کی رکن اور سابق حق پرست نائب ناظمہ محترمہ نسرین جلیل ، حق پرست صوبائی وزیر برائے ماحولیات خالد عمر نے ایکسپوسینٹرمیں وزات صحت سندھ کی جانب سے لگائی گئی ساتویں ہیلتھ ایشیاء نمائش 2011ء کا آخری روز دورہ کرکے نمائش میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کی نئی ایمبولینس وین میں مریضوں کیلئے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ سہولیات کے علاوہ طبّی اسٹال میں جاری بلڈٹیسٹ اورآنکھوں کے ٹیسٹ اوردیگرطبّی سہولیات کاجائزہ لیا ۔رکن رابطہ کمیٹی نسرین جلیل نے اسٹال پر موجود ڈاکٹرز ،بلڈٹیسٹ اورآنکھوں کے ٹیسٹ سے استعفادہ دہ حاصل کرنے والے عوام سے بھی ملاقات کی۔علاو ہ ازیں قائد تحریک الطاف حسین کی بڑی ہمشیرہ محترمہ سائرہ خاتون نے نمائش کے آخری روز خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے لگائے گئے طبی بوتھ کا دورہ کیا اور بوتھ میں موجود ڈاکٹرز سے عوام کو دی جانیوالی طبی سہولیات کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔ اس موقع پر سوڈان کے سفارتکارعمرموسیٰ ، سری لنکا کے قونصل جنرلD.W. JINADASA اور سو ئیزرر لینڈ کے قونصل جنرل DIDIER BOSCHUNG نے بھی ایکسپوسینٹرمیں خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے لگائے گئے طبّی بوتھ کادورہ کیااورخدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے عوام کو طبّی سہولیات اورمختلف ٹیسٹوں کے مفت انعقادپرخدمت خلق فاؤنڈیشن کی امدادی سرگرمیوں کوسراہا۔اس موقع پررکن رابطہ کمیٹی محترمہ نسرین جلیل اورخدمت خلق فاؤنڈیشن کے ٹرسٹی ارشد وہرہ نے انہیں خدمت خلق فاؤنڈیشن کی امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔دریں اثنائمتحدہ قومی موومنٹ ڈیفنس ریزیڈنس کمیٹی کے زیر اہتمام حق پرست رکن قومی اسمبلی محترمہ خوش بخت شجاعت کے اعزاز میں ڈیفنس میں تقریب کا انعقاد ہوا ۔ جس میں سیاسی و سماجی شخصیات، تا جربرادری سے تعلق رکھنے والے افراد ،ڈیفنس ریزیڈنس کمیٹی کے انچارج واراکین کمیٹی کے علاوہ خواتین، مرد نو جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی محترمہ خوش بخت ، رکن قومی اسمبلی وسیم اختر ، حق پرست صوبائی وزیر برائے امورِ نو جوان سیّد فیصل سبزوار ی نے خطاب کیا ۔تقریب سے خطاب کر تے ہوئے مقررین نے کہاکہ ایم کیوایم غریب و متوسط طبقے کی جماعت ہے جو ملک میں جاگیر دارانہ وڈیرانہ نظام کے خاتمے کیلئے عملی جد وجہد کررہی ہے اور اس کا مشن و مقصد ہے کہ ملک میں غریب و متوسط کے باشعو ر نوجوانوں پر مشتمل حکومت قائم کرنا ہے تاکہ وہ ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا عملی کردار اد ا کرسکیں ۔