تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

نیویارک:سرخ اورسفیدرنگ کے امتزاج سے بنائی گئی رضائیوں کی نمائش

جنگ نیوز -
نیویارک:سرخ اورسفیدرنگ کے امتزاج سے بنائی گئی رضائیوں کی نمائش

نیویارک…سرخ اورسفیدرنگ کے امتزاج سے بنائی گئی رضائیوں کی نیویارک میں نمائش کاآغازہوگیاہے۔یہ پہلاموقع ہے کہ نیویارک میں اتنی بڑی تعدادمیں رضائیوں کی نمائش کی جارہی ہے،دیدہ زیب ڈیزائن کی حامل چھ سوپچاس سرخ اورسفیدرضائیاں پارک ایونیوآرمری پرواقع ہال میں نمائش کے لیے پیش کی گئی ہیں جوجوآناروزJoanna Roseکاذاتی کلیکشن ہیں۔فرش سے 45فٹ بلندچھت تک انتہائی خوبصورتی سے آویزاں کی گئی یہ رضائیاں کسی فن پارے سے کم نہیں۔روز نے انہیں 50برسوں میں جمع کیاتھااور عوام کویہ انکی 80ویں سالگرہ کاتحفہ ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.