تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

اتحادی حملوں میں شہریوں سمیت114افراد ہلاک ہوئے،لیبیا

جنگ نیوز -
طرابلس ... لیبیا کی حکومت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 4روزمیں اتحادیوں کے حملوں میں شہریوں سمیت 114 افراد ہلاک اور 445زخمی ہوچکے ہیں، وزارت صحت کے اہلکار خالد عمر نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں 104 افراد طرابلس اور گردونواح میں جبکہ 10 افراد سرتے میں مارے گئے۔ ایک حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ اتحادی فوج کے فضائی حملوں میں تقریبا 100 شہری مارے جا چکے ہیں۔ تاہم برطانیہ کے وزیرخارجہ ولیم ہیگ کا کہنا ہے کہ ان کے پاس حملوں میں عام شہریوں کی ہلاکت کی کوئی شہادت نہیں ہے۔ ادھر واشنگٹن میں امریکی وائس ایڈمرل بل گورٹنے کا کہنا ہے کہ اتحادی فوج کے حملوں سے قذافی فوج کی صلاحیت کو خاصا نقصان پہنچا ہے۔ ان کے طیارے تباہ ہوچکے ہیں جبکہ زمینی فوج اور اسلحہ کے گوداموں کو بھی نقصان پہنچایا ہے کو بھی لیبیا میں کارروائی کا مشن امریکا کے پاس ہی رہے گا۔ایک حکومت مخالف ذریعے نے غیر ملکی خبر ایجنسی کو فون پر بتایا ہے کہ لیبیا کی فوج کی کارروائی کے دوران مصراتہ میں 6 افراد مارے جاچکے ہیں۔ جبکہ مصراتہ کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے فوج کی کارروائی کی بھی اطلاعات ہیں۔نیٹو اگلے48 گھنٹوں میں لیبیا کے آپریشن کی کمان سنبھال لے گا جبکہ عرب ممالک بھی نیٹو کی کارروائیوں میں حصہ لیں گے۔ادھر لیبیا کے شہر اجدابیہ میں مغربی فورسز نے بم باری کی ہے۔ بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں نیٹو کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ امدادی سامان لانے والے بحری جہاز اور طیارے نیٹو کی اجازت سے لیبیا آ سکیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ قطر ایئر فورس اور دیگر عرب ممالک بھی نیٹوکے ساتھ کارروائیوں میں حصہ لیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.