29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
واشنگٹن ائیرپورٹ: طیارے لینڈکرتے رہے اورائرٹریفک کنٹرولرسوتا رہا
جنگ نیوز -
واشنگٹن ... امریکاکے محکمہ ہوابازی کے شعبے کے سربراہ نے اس بات پرشدیدغصے کااظہارکیاہے کہ واشنگٹن میں طیارے لینڈکرتے رہے اورائرٹریفک کنٹرولرخواب خرگوش کے مزے لیتارہا۔دوطیارے واشنگٹن کے رونلڈریگن نیشنل ائرپورٹ پربدھ کوبغیرہدایات کے اترے۔یہ طیارے پیغام پرپیغام دیتے رہے مگرکنٹرول ٹاور20منٹ تک خاموش رہا۔بعدمیں معلوم ہواکہ ائرٹریفک کنٹرولرخواب غفلت کاشکارتھا۔ایف اے اے کے سربراہ رینڈی بیبیٹBABBITT نے کہاکہ انہوں نے25برس کی سروس میں ایساکبھی نہیں سناکہ ٹریفک کنٹرولرہی نیندکے مزے لے رہاہو۔اہلکارکومعطل کردیاگیاہے۔