29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پاک بھارت سیمی فائنل: بھارتی فلمی ستاروں کو جوش وخروش بھی دیدنی
جنگ نیوز -
ممبئی ... پاکستان اور بھارت کے درمیان جیسے جیسے ہی سیمی فائنل کے دن قریب آتے جارہے ہیں، دونوں ممالک میں لوگوں کا جوش اور خروش بھی بڑھتا جارہا ہے، موہالی میں ہونے والے پاک بھارت سیمی فائنل کے حوالے سے بھارتی فلمی ستاروں کو جوش وخروش بھی دیدنی ہے ،پاک بھارت سیمی فائنل کے حوالے سے کرکٹ کے دیوانے تو ایک طرف رہے۔ بالی وڈ کے معروف اداکار بھی اپنی ٹیم کی جیت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرنے میں کسی سے کم نہیں،بھارتی اداکارابھیشک بچن کا کہنا ہے کہ موہالی میں ہونے والا پاکستان اور بھارت کے درمیان سیمی فائنل میچ ہی ان کے لیے فائنل ہے۔دبنگ گرل سوناکشی سنہا بھی اپنی ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جو کیمسٹری ہے اس کے باعث میچ جوش وجذبے سے بھرپور ہوگا۔سابق بھارتی کرکٹرمنصورعلی خان پٹودی کی اداکاربیٹی سوہاعلی خان کا کہنا ہے کہ ان کی دعا ہے کہ بھارتی ٹیم نہ صرف پاکستان کے خلاف میچ جیتے بلکہ ورلڈ کپ بھی اپنے نام کرے۔