29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
جاپان،بحرالکاہل میں تابکارآیوڈین کی سطح1250گنا بڑھ گئی
جنگ نیوز -
ٹوکیو…زلزلے اور سونامی سے متاثرہ جاپان کے فوکو شیما ایٹمی پلانٹ سے مسلسل تابکاری خارج ہورہی ہے۔پلانٹ کے قریب بحر الکاہل میں تابکار آیوڈین کی سطح 1250 گنا بڑھ گئی ہے۔ نیوکلئیر سیفٹی ایجنسی کے مطابق تابکاری کی شرح مقررہ حد سے تجاوز کر چکی ہے۔ جاپانی حکومت نے تابکاری کے اخراج کے بعد وجوہات جاننے کے لئے چھان بین شروع کردی ہے اور تفیتش کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔ فوکوشیما پلانٹ سے تابکاری خارج ہونے سے متاثر ہونے والے دو ملازمین کو اسپتال داخل کردیا گیا ہے۔چین اور امریکا نے جاپان سے کچھ اشیائے خورد نوش کی درآمد بھی روک دی ہے۔