تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

مانسہرہ،شوگران کوجانے والی سڑک 2ماہ کی بندش کے بعد کھول دی گئی

جنگ نیوز -
مانسہرہ…ضلع مانسہرہ کے تفریحی مقام شوگران کوجانے والی سڑک دو ماہ کی بندش کے بعد سیاحوں کے لئے کھول دی گئی ہے۔شاہراہِ کاغان سے شوگران کو جانے والی 8کلو میٹر طویل سڑک تقریباً دو ماہ قبل برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہو گئی تھی لیکن محکمہ ورکس اینڈ سروسز نے اسے کھولنے پر کوئ توجہ نہیں دی تنگ آکر سیاحت کے روزگار سے رزق کمانے والے علاقے کے عوام نے چندہ کر کے اپنی مدد آپ کے تحت شاہراہ کو سیاحوں کے لئے کھول دیا ہے۔سڑک کھلنے کے بعد سیاحوں کی شوگران آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.