29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لیبیا میں آپریشن90دن میں مکمل کر لیا جائے گا، نیٹو
جنگ نیوز -
طرابلس…لیبیا کے دارلحکومت طرابلس میں پھر دھماکے سنے گئے ہیں۔نیٹو کاکہناہے کہ لیبیا میں آپریشن نوے دن میں مکمل کرلیاجائے گا۔لیبیاکی حکومت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 4روزمیں اتحادیوں کے حملوں میں 114 افراد ہلاک اور 445زخمی ہوچکے ہیں۔جبکہ برطانیہ کا کہنا ہے کہ ان کے پاس شہریوں کی ہلاکت کا کوئی ثبوت نہیں ۔جب کہ امریکا کا کہنا ہے کہ حملوں سے قذافی فوج کی صلاحیت کاخاصا نقصان پہنچا ہے۔امریکی فوجی ترجمان کاکہناہے کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں 16 ٹام ہاک فائر کیے گئے ہیں۔اتحادی افواج کے جنگی جہازقذافی کے ٹینکوں، جنگی ہتھیاروں اور تنصیبات کونشانہ بنارہے ہیں۔آج صبح ایک بار پھر طرابلس میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔