29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
جھنگ،26سل پہلے قائم کیا گیا اسکول اساتذہ اور طلباء کا منتظر
جنگ نیوز -
جھنگ…پا کستان کے نوبل انعام یا فتہ سائنسدان ڈاکٹر عبدالسلام کے آبائی شہر جھنگ سٹی کے قریب 26 سال پہلے قائم کیا گیا مڈل اسکول آج بھی اساتذہ اور طلبہ کا منتظر ہے۔ 1984میں جھنگ سٹی سے تین کلو میٹر دور چک شما لی میں ایجو کیشن بلڈنگ سیل کے تحتچھ کمروں اور چار دیواری پر مشتمل مڈل اسکول تعمیر کیاگیاتھا،لیکن اس کے بعد سے آج تک اس اسکول میں نہ تو طالبعلم آسکے اور نہ ہی اساتذہ ،حکام کی اس چشم پو شی کا فا ئدہ اٹھا تے ہو ئے اسکول کی چار دیواری توڑ کر پڑوسیوں نے یہاں اپنے مویشی باندھ لیے، اسکول جرائم پیشہ اور نشے کے عادی افراد کی پناہ گاہ بن گیا ہے ،،اسکول کی عمارت سے ملحقہ پرائمری اسکول میں بچے اور بچیاں تعلیم حاصل کر رہے ہیں ،لیکن اس کے باوجود مڈل اسکول کو فعال بنانے کا خیال شاید محکمہ تعلیم کو کبھی آیا ہی نہیں۔