تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

فلم انداز اپنا اپنا کے اینی میٹڈ سیکوئل کی تیاری،عامر وسلمان کی جوڑی آؤٹ

جنگ نیوز -
ممبئی …ماضی کی مشہور بالی ووڈ مووی، انداز اپنا اپنا کے سیکوئل کا اعلان کردیا گیا ہے، لیکن عامر خان اور سلمان کی جوڑی اس سے آوٴٹ ہوگئی ہے۔انیس سو چورانوے میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی مزاحیہ فلم، انداز اپنا اپنا کے سیکوئل سے اس کے ہیرو عامر خان، سلمان خان اور ہیروئنز کرشمہ کپور ، روینہ ٹنڈن باہر ہوگئے ہیں، کیونکہ فلم ساز یہ سیکوئل اینی میٹڈ بنارہے ہیں، جس کیلئے انہیں فی الحال ایک ڈائریکٹر کی تلاش ہے۔ کہا جارہا ہے کہ اس اینی میٹڈ سیکوئل کے مرکزی کرداروں کیلئے آوازیں ڈب کرنے کیلئے عامر اور سلمان کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.